نادرا اور پاسپورٹ دفاتر میں مافیا کو ختم کرینگے، چوہدری نثار

November 11, 2015 6:15 pm0 commentsViews: 19

درخواستوں کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرایا جائے گا، نادرا نے غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ جاری کیے
عوام کی سہولت کیلئے نادرا ایگزیکٹو سینٹر قائم کرینگے، یوٹیلٹی بلوں اور پنشن کو بھی آن لائن بینکنگ میں لائیں گے
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ نادرا اور پاسپورٹ دفاتر میں مافیا ختم کریں گے اور درخواستوں کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کرایا جائیگا‘ اسلام آباد میں پاسپورٹ ہوم ڈلیوری سسٹم کا افتتاح کرنے کے موقع پر انہوں نے کہا کہ نادرا نے غیر ملکیوں کو غیر قانونی شناختی کارڈ جاری کئے اور غیر ملکیوں کو بھرتی کیا جس پر نادرا کے کرپٹ ملازمین کیخلاف بلا امتیاز کارروائی کی گئی‘ وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ایجنٹ مافیا کو ختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے‘ ان کا کہنا تھا کہ شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کی درخواست کیلئے آن لائن درخواستوں کا نظام رائج کردیا ہے جو مارچ تک نافذ العمل ہوگا‘ چوہدری نثا رنے مزید کہا کہ یوٹیلیٹی بلوں اور پنشن کو بھی آن لائن بینکنگ میں لائیں گے۔

Tags: