لاہور اور شیخوپورہ میں زلزلے کے جھٹکے، لوگوں نے رات گھروں سے باہر گزاری

November 11, 2015 6:13 pm0 commentsViews: 20

زلزلے کی شدت3.4، 30 فٹ گہری اور مرکز50 کلو میٹر دور تھا
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)  لاہور  اور شیخو پورہ سمیت دیگر علاقوں میں آدھی رات کو زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس، لوگ خوف و ہراس کے مارے گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے اور ساری رات کھلے آسمان تلے گزاری، نجی ٹی وی کے مطابق زلزلے کی شدت 3.4 تھی۔ جبکہ اس کا مرکز لاہور سے 50 کلو میٹر جنوب میں تھا۔ اور اس کی گہرائی30 فٹ تھی واضح رہے کہ26 اکتوبر کو آنے والے تباہ کن زلزلے  کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ جاری رہا۔

Tags: