لائنز ایریا اور نیو کراچی سے 3اسٹریٹ کرمنلز گرفتار، اسلحہ برآمد

November 12, 2015 7:33 pm0 commentsViews: 25

بریگیڈ پولیس نے ملزم ارباب سے ایک ٹی ٹی پستول برآمد کرلیا، ساتھیوں کے ہمراہ رہزنی میں ملوث ہے، پولیس
یاروگوٹھ میں موٹرسائیکل سواروں کو رکنے کے اشارے پر فائرنگ، جوابی کارروائی میں دو ملزم زخمی حالت میں گرفتار
کراچی ( کرائم رپورٹر) رات گئے بریگیڈ اور نیو کراچی یارو گوٹھ میں پولیس کی کارروائی۔ 3 ملزمان گرفتار، اسلحہ مسروقہ سامان بر آمد، تفصیلات کے مطابق رات گئے بریگیڈ پولیس نے لائنز ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم رباب ولد فتح محمد کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزم اسٹریٹ کرمنل ہے اور ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ اسٹریٹ کرائم کی متعدد وارداتیں کر چکا ہے۔ ادھر نیو کراچی یارو گوٹھ میں پولیس نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی فائرنگ کے بعد 2 ملزمان فرار ہورہے تھے۔ جنہیں حراست میں لے کر طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کیا۔ جہاں ملزمان کی شناخت صابر اور عبدالرحمن کے نام سے ہوئی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ ملزمان اسٹریٹ کرمنل اور شہر بھر میں متعدد وارداتیں کر چکے ہیں۔

Tags: