بلدیاتی الیکشن: کراچی میں 48 نشستوں پر امیدوار بلا مقابلہ کامیاب

November 12, 2015 7:33 pm0 commentsViews: 74

کراچی کی 247 یونین کمیٹیوں اور یونین کونسلوں پر الیکشن لڑنے کیلئے صرف 5 ہزار 483 امیدوار میدان میں رہ گئے
دو ہزار 495 امیدوار دستبردار ہوگئے ہیں‘ الیکشن میں حصہ لینے والوں کے درمیان 5 دسمبر کو مقابلہ ہوگا
کراچی( نمائندہ خصوصی) تیسرے مرحلے میں5 دسمبر کو کراچی کی247 یونین کمیٹیوں اور یونین کونسلوں کی1520 میں سے1472 نشستوں کیلئے5 ہزار 483 امید وار میدان میں رہ گئے ہیں‘48نشستوں پر امید وار بلا مقابلہ منتخب اور 2 ہزار 405 امید وار دستبردار ہوگئے‘ تفصیلات کے مطابق کراچی کی ایک میٹرو پولیٹن کارپوریشن ‘5میونسپل کارپوریشن کی209 یونین کمیٹیوں اور کراچی کی دیہی علاقوں پر مشتمل ضلع کونسل کی38 یونین کونسلوں کیلئے مجموعی طو رپر 8 ہزار امید واروں نے چیئرمین‘ وائس چیئرمین‘ جنرل کونسلرز اور ممبر ضلع کونسل کی1520 نشستوں کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے اعتراضات اور اپیلوں کے مرحلے کے دوران363 امید واروں کے کاغذات نامزدگی مسترد ہوگئے‘ جبکہ مختلف جماعتوں اور گروپس کے درمیان سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے ساتھ گورننگ امید وار کے طو رپر کاغذات نامزدگی جمع کرانے والوں سمیت2ہزار 405 امید وار بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ہیں جبکہ باقی1472 نشستوں کیلئے5 ہزار 483 امید وار میدان میں رہ گئے ہیں جن کے درمیان5 دسمبر کو مقابلہ ہوگا۔

Tags: