پی ایس او سے لاکھوں کا فراڈ کرنیوالاٹھیکیدار گرفتار

November 12, 2015 7:41 pm0 commentsViews: 19

ملزم رفیق گوڈیل نے ذیلی ادارے ایشیا پیٹرولیم سپلائی دیے بغیر لاکھوں روپے وصول کرلیے تھے، گارنٹی بھی بوگس نکلی
کراچی( اسٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے پی ایس او کے ذیلی ادارے ایشیا پیٹرولیم کو مال سپلائی کئے بغیر لاکھوں روپے وصول کرنے والے ٹھیکیدار کو گرفتار کر لیا ٹھیکیدار کی کمپنی کو جعلی انشورنس گارنٹیز پر کل مالیت 75 فیصد ایڈوانس کی منظوری سابق ایم ڈی پیٹرلیم ایشیا اور پی ایس او کے جنرل منیجر نوید عالم زبیری نے وی ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی جانب سے مقدمہ نمبر 18/2015 میں نامزد ملزم محمد رفیق گوڈیل کو گرفتار کیا گیا۔ مقدمے کے مطابق میسرز آئل فیلڈ نامی سروسز نامی کمپنی کو بیٹریاں سپلائی کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا جبکہ اس مد میںمذکورہ کمپنی کو 12 لاکھ روپے بطور 75 فیصد ایڈوانس بھی دیا گیا تاہم رقوم کرنے کے باوجود کمپنی نے مذکورہ بیٹریوں کی سپلائی سے گریز کیا کنٹریکٹ کے مطابق جمع کرائی گئی انشورنس گارنٹیز کو چیک کئے جانے پر مذکورہ گارنٹیز بھی بوگس ثابت ہوئیں۔

Tags: