آصف زرداری کی بریت پر فیصلہ محفوظ

November 12, 2015 7:54 pm0 commentsViews: 21

اسلام ( آن لائن) احتساب عدالت نے سابق صدر آصف زرداری کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے جو 24 نومبر کو سنایا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بدھ کے روز سابق صدر آصف زرداری کی ریفرنسز سے بریت کی درخواست پر سماعت احتساب عدالت اسلام آباد میں ہوئی سابق صدر آصف علی زرداری کی طرف سے ان کے وکیل فاروق ایچ نائیک پیش ہوئے اور دلائل دئیے۔ عدالت نے فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا۔

Tags: