نیپرا نے کے الیکٹرک کو بینک چارجزوصول کرنے سے روک دیا،

November 12, 2015 7:54 pm0 commentsViews: 35

کے الیکٹرک تین سال میں صارفین سے دوکروڑ روپے سے زائد وصول کرچکی ہے
کراچی( نیوز ایجنسیاں) نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی( نیپرا) نے کے الیکٹرک کے بلوں میں بینک چارجز وصول کرنے سے متعلق نظر ثانی کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کے الیکٹرک انتظامیہ کو حکم دیا کہ صارفین سے چارجز وصول کرنا بند کئے جائیں اور بینک چارجز کی مد میں وصول کی گئی رقم کا تفصیلی ریکارڈ ایک ماہ میں جمع کرایا جائے۔ ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک 9 سال سے کراچی کے صنعتی و گھریلو صارفین سے ماہانہ بل میں8 روپے بینک چارجز وصول کر رہی ہے اور اب تک تقریباً2 کروڑ روپے وصول کئے جا چکے ہیں نیپرا نے چند ماہ قبل بھی کے الیکٹرک کو بینک چارجز لینے سے روکا تھا تاہم نیپرا کے حکم کے خلاف کے الیکٹرک نے عدالت سے رجوع کیا اور کے الیکٹرک کی جانب سے اعتراض اٹھایا کہ نیپرا نے بغیر کسی نوٹس کے حکم جاری کیا ہے جس پر عدالت نے نیپرا کو ہدایت کی مذکورہ معاملے میں قانونی تقاضے پورے کئے جائیں۔ ذرائع کے مطابق کے الیکٹرک کی درخواست کا تفصیلی جائزہ لینے کے بعد مذکورہ حکم جاری کیا گیا اور کے الیکٹرک کی جانب سے وصولیوں کا ریکارڈ جمع کرانے کے بعد صارفین کو بینک چارجز کی مد میں وصول کی گئی رقم واپس کرنے کا طریقہ کار وضع کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق فیصلے کے خلاف کے الیکٹرک عدالت سے حکم امتناع کیلئے رجوع کر سکتی ہے۔

کے الیکٹرک نے بجلی 86 پیسے فی یونٹ
سستی کرنے کی درخواست کر دی
اسلام آباد( یو پی پی) کے الیکٹرک نے نیپرا سے بجلی 86 پیسے سستی کرنے کی درخواست کر دی ہے نیپرا 20 نومبر کو کراچی میں سماعت کے بعد منظوری دے گا۔ نیپرا کے مطابق کے الیکٹرک نے ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مدمیں بجلی86 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی ہے۔ ستمبر میں بجلی کی پیداوار پر فیول لاگت میں ریکارڈ کمی ہوئی کے الیکٹرک نے سہ ماہی ٹیرف کی مد میں بجلی 86 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست کی ہے۔

Tags: