جیکب آباد میں 12 ہزار جعلی شناختی کارڈ کا انکشاف

November 12, 2015 8:02 pm0 commentsViews: 33

کراچی( آغاز نیوز) سندھ کے پہلے مرحلے میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات کے دوران جیکب آباد میں12 ہزار جعلی قومی شناختی کارڈ کے انکشاف کے بعد وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے چیئر مین نادرا کو جیکب آباد میں جعلی شناختی کارڈ کا تمام مواد جمع کرکے رپورٹ جلد دینے کا حکم دیا ہے۔ مسلم لیگ (ن) کے سیکریٹری اطلاعات محمد اسلم ابڑو نے پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات میں 12 ہزار جعلی شناختی کارڈ کا انکشاف کیا تھا۔ جو صرف خواتین کے نام پر محض انگوٹھے کے نشان پر بنوائے گئے تھے۔

Tags: