19 تھانیداروں کی تعیناتی کیلئے 40 افسران کا انٹر ویو مکمل

November 12, 2015 8:02 pm0 commentsViews: 23

کراچی( کرائم رپورٹر) ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر نے 19 تھانوں میں نئے تھانیداروں کی تعیناتی کیلئے 40 افسران کا گزشتہ روز انٹرویو کیا تاہم نتیجہ سامنے نہیں آیا ہے پولیس ذرائع کے مطابق ایڈیشنل آئی جی مشتاق مہر نے ایک ہفتہ قبل تھانیداری کے شوقین افراد کو انٹر ویو کیلئے طلب کیا تھا۔ جس پر گزشتہ روز 40 افسران نے انٹر ویو دیا اب دیکھنا ہے کہ وہ خوش نصیب کون سے افسران ہوں گے۔

Tags: