سلطان آباد میں چھاپہ،8 بھتہ خور گرفتار ۔ دیگر جرائم و الزامات میں مزید گرفتاریاں

November 12, 2015 7:59 pm0 commentsViews: 20

قانون نافذ کرنے والے اداروں کی علاقے کو گھیرے میں لیکر کارروائی، نامعلوم مقام پر منتقل
ملزمان نے معروف نجی اسکول کو بھتہ نہ دینے پر بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی
کراچی( کرائم ڈیسک) رات گئے سلطان آباد میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارروائی 8 بھتہ خور زیر حراست، تفصیلات کے مطابق رات گئے قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سلطان آباد مولوی تمیز الدین روڈ پر انٹیلی جنس کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے پورے علاقے کو چاروں اطراف سے سیل کر دیا اور کسی بھی شخص کو علاقے میں اندر یا باہر جانے کی اجازت نہیں تھی۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کارروائی کرتے ہوئے8 ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش کیلئے نا معلوم مقام پر منتقل کر دیا۔ با خبر ذرائع نے بتایا کہ بھتہ خوروں نے معروف نجی اسکول سے بھتہ طلب کیا تھا اور بھتہ نہ دینے پر اسکول کو بم سے اڑانے کی دھمکی دی تھی۔

پولیس نے2 ملزمان کو گرفتار کرلیا
کراچی( کرائم رپورٹر)الفلاح پولیس نے علاقے میں کارروائی کرتے ہوے ملزم امان اللہ کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا۔شاہ فیصل کالونی نمبر تین سے پولیس نے لوٹ مار میں ملوث ملزم ریحان عرف نانا کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کرلیا ۔

خیرپور میں، پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی کے ڈیرے پر چھاپہ، سانحہ درازہ کے تین مرکزی ملزمان گرفتار
پی پی کے رکن سندھ اسمبلی کے ڈیرے سے گرفتار ملزمان واقعہ میں ملوث ہیں واقعہ میں گرفتار افراد کی تعداد7 ہو گئی
خیرپور(نیوز ڈیسک)پولیس نے پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی کے ڈیرے پر چھاپہ مارکر سانحہ درازہ شریف کے 3مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔گرفتار ملزمان کی تعداد 7ہوگئی ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق پولیس نے گزشتہ روز خیرپور کے علاقے صوبھو ڈیرو میں چھاپہ مار کارروائی کے دوران پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی نعیم کھرل کے ڈیرے سے سانحہ درازہ شریف کے 3مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ان ملزمان کی گرفتاری کے بعد سانحہ درازہ شریف میں گرفتار ملزمان کی تعداد 7ہوگئی ہے ۔واضح رہے کہ سندھ میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے کے دوران مسلح افراد کی فائرنگ سے درازہ شریف میں مسلم لیگ (فنکشنل) سے تعلق رکھنے والے 12افراد جاں بحق ہوگئے تھے ۔

ٹارگٹڈآپریشن‘ چھاپے‘ مقابلے ٹارگٹ کلرز سمیت 11 ملزمان گرفتار
اجمیر نگری پولیس کے ہاتھون گرفتار دو ٹارگٹ کلرز کے قبضے سے اسلحہ آوان بم اور ہزاروں رائونڈ برآمد 20 افراد کے قتل کا اعتراف
عزیز آباد پولیس نے موٹر سائیکلیں چھین کر بلوچستان میں فروخت کرنے والے گروہ کے کارندوں کو گرفتار کرلیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے دومقامات پر میت اور شادی کے گھر ڈکیتی کی واردات میں ملزمان نقدی، طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر فرارہوگئے ۔تفصیلات کے مطابق عزیزآباد کے علاقے فیڈرل ایریابلاک نمبر2میں تین سے زائد مسلح ملزمان نے میت کے گھر آنے والے مہمانوں سے نقدی اورموبائل فونزلوٹ کر فرار ہوگئے ۔خواجہ اجمیر نگری کے علاقے نارتھ کراچی نزد فور کے چورنگی کے قریب ذوالفقار نامی شخص کے گھر پرمنگل اور بدھ کی درمیانی شب چھ سے زائد مسلح ملزمان نے اہلخانہ کو یرغمال بناکر نقدی ،طلائی زیورات اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے ،علاقے سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ذوالفقار نامی شخص کی بہن کی چندروز بعد شادی ہے ،رابطہ کرنے پر دونوں تھانوں کی پولیس نے مذکورہ ڈکیتی کی وارداتوں سے لا علمی ظاہر کردی۔

پولیس نے76 ملزمان کو گرفتار کرلیا
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں چھاپے اور مقابلے کے دوران 76ملزمان کو گرفتار کرلیا ،ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ کراچی پولیس کے ترجمان کے مطابق پولیس نے شہر کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے24گھنٹوں کے دوران چھاپہ مار کارروائیاں اور مقابلے کرتے ہوئے76ملزموں کو گرفتار کرلیا، ملزمان میں ڈکیتی ، دہشتگردی، اسلحہ ایکٹ، مفرور اور دیگر جرائم میں ملوث ملزمان شامل ہیں ۔ ملزموں کے قبضے سے 17پستول، دو دستی بم ،2780گرام چرس اور شراب کی بوتلیں شامل ہیں۔

رینجرز نے عظیم پورہ سے دو
ملزمان کو گرفتار کرلیا
کراچی (کرائم رپورٹر) رینجرز نے کراچی کے علاقے عظیم پورہ میں کارروائی کرتے ہوئے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے ۔ترجمان رینجرز کے مطابق رینجرز نے علاقے میں جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپہ مارا اور 2ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمدکرلیا ہے ۔گرفتار افراد کو تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے ۔

نیو کراچی سے راہگیروں سے لوٹ مار
کرنیوالے 3 ڈکیت گرفتار
کراچی( کرائم رپورٹر) نیو کراچی پولیس نے صبح سویرے 2 چھاپہ مار کارروائیاں کرکے راہ گیروں سے لوٹ مار کرنے والے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ بر آمد کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او نیو کراچی محمد علی نے مخبر خاص کی اطلاع پر نالہ اسٹاپ کے قریب چھاپہ مار کارروائیاں کرتے ہوئے 3 ملزمان قیوم قریشی، نعمان اور دلدار کو گرفتار کرکے3 پستول اور لوٹا ہوا سامان بر آمد کر لیا۔

Tags: