دو افراد چھتوں سے گر کر ایک لفٹ کے نیچے دب کر ہلاک ۔ دیگر حادثات و واقعات میں مزید ہلاک و زخمی

November 12, 2015 8:01 pm0 commentsViews: 29

نیو ٹائون چورنگی میں تیز رفتار کار نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی، نیوٹائون اور بہادر آباد پولیس حدود کے تنازع پر لڑتی رہی
کراچی( کرائم رپورٹر)شہر قائد میں ٹریفک حادثات و دیگر واقعات میں 4افراد جاں بحق اور ایک شہری زخمی ہوا ۔تفصیلات کے مطابق بہادر آباد کے علاقے نیوٹائون چورنگی پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار محمد طلحہ ولدمحمد علی جاں بحق اور نوید ولد عمران شدید زخمی ہوگیا جس کو ایدھی ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا ،نیوٹائون اور بہادرآباد پولیس حدود کے تنازعے پر لڑتی رہی ۔کھارادر کے علاقے جونا مارکیٹ برتن والی گلی میں چھت سے گر کر 50 سالہ شمشادعلی ولد سجاد علی شدید زخمی ہوگیا جسکو سول اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ راستے میں دم توڑ گیا ۔رضویہ کے علاقے گولیمار چورنگی کے قریب گھر کی چھت سے گر کر 22 سالہ فتح محمد ولد آفرین جاں بحق ہوگیا،اہلخانہ نے لاش کو قریبی اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی‘میٹھادر کے علاقے نیو چالی جنریٹر مارکیٹ میں قائم بلڈنگ کی لفٹ میں دب کر جیٹا لال ولد نارائن جاںبحق ہوگیا جس کی لاش سول اسپتال لائی گئی ،پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثاء کے حوالے کردی ۔

آج صبح پیر آباد میں فائرنگ سے بھگدڑ مواچھ گوٹھ میں گولی لگنے سے ایک زخمی
کراچی( کرائم رپورٹر) پیر آباد کے علاقے میں صبح سویرے مسلح افراد کی فائرنگ بنا رس چوک پر لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی مواچھ گوٹھ میں نا معلوم افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے افراد کی تلاش کیا جا رہا ہے بنارس چوک پر فائرنگ کے واقعہ میں کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

سرجانی میں نوجوان نے گلے
میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی
کراچی(کرائم رپورٹر)سرجانی ٹائون کے علاقے سیکٹر فائیو سی میں گھریلوں پریشانی سے تنگ آکر 25 سالہ فیصل ولد شوکت نے گلے میں رسی کی مدد سے پھندا ڈال کر خودکشی کرلی، متوفی کی لاش کو ورثاء عباسی شہید اسپتال لے کر گئے جہاں ڈاکٹروں نے موت کی تصدیق کردی۔

گلشن اقبال میں شہریوں سے لوٹ مار کرنیوالے 2 ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک
موتی محل کے قریب مسلح ملزمان تین شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرار ہورہے تھے پولیس نے تعاقب شروع کردیا
فائرنگ کے تبادلے میں تین ملزمان زخمی ہوئے دو اسپتال جاتے ہوئے دم توڑ گئے ایک کے قبضے سے نجی نیوز چینل کا کارڈ ملا ہے
کراچی(کرائم رپورٹر)گلشن اقبال پولیس نے شہریوں سے لوٹ مار کرنے والے دو ملزمان کو ہلاک ایک ساتھی کو شدید زخمی حالت میںگرفتار کرلیا ۔ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق تین ملزمان ہلاک ہوئے ،ہلاک ہونے والے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمدکرلیا ،جبکہ ایک ملزم کے قبضے سے نجی نیوز چینل کا کارڈملا ۔ تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال پولیس نے موتی محل کے قریب تین شہریوں سے لوٹ مار کے بعد فرارہونے والے ملزمان کاتعاقب کیا اور ایک مقام پر پولیس اور ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا ،مین روڈ پر گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئی اور وہاں موجود افراد میں بھگدڑمچ گئی ،اس دوران پولیس نے تینوں ملزمان کو جوابی فائرنگ میں شدید زخمی کرکے گرفتار کرلیا ،تاہم زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جارہا تھا کہ دو ڈاکوراستے میں دم توڑ گئے ،ایس ایچ او فاروق سنجرانی نے بتایاکہ ہلاک ہونے والے دو ملزمان انکے تیسرے زخمی ساتھی کے قبضے سے اسلحہ ،مسروقہ سامان،موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

 

Tags: