پاک ایران سرحد پار کرنیوالے69 پاکستانی گرفتار، لیویز حکام کے حوالے
چاغی ( آن لائن) ایرانی حکام نے سرحد پار کرنے والے69 پاکستانیوں کو گرفتار کرکے تفتان لیویز کے حوالے کر دیا، یہ لوگ غیر قانونی طریقے سے سرحد پار کرکے ایران اور بیرون ملک محنت مزدوری اور روزگار کی تلاش میں جانے کی کوشش کرتے ہوئے گرفتار کئے گئے تھے۔ زیر حراست افراد کا تعلق پاکستان کے مختلف علاقوں سے ہے۔