پاکستانی فنکاروں کو کام سے روکنا درست نہیں ہے‘ سونم کپور

November 12, 2015 8:04 pm0 commentsViews: 46

چند لوگوں کی باتوں پر کان دھرکردوستی ختم نہیں کی جاسکتی
میرے بہترین دوستوں کا تعلق پاکستان سے ہے‘ اداکارہ
کولکتہ ( مانیٹرنگ ڈیسک) بالی ووڈ اسٹار سونم کپور نے کہا ہے کہ جب ہمارے فنکاروں کو دنیا بھر میں کہیں بھی کام کرنے کی اجازت ہے تو پاکستانی فنکاروں کو بالی ووڈ انڈسٹری میں کام سے کیوں روکا جا رہا ہے۔ یہ درست نہیں ہے۔ اداکارہ نے فلم کی پروموشن تقریب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی فلم خوبصورت میں پاکستانی اداکار فواد خان کے ساتھ کام کر چکی ہیں اور انہیں اپنے خاندان کا حصہ سمجھتی ہیں۔ سونم کپور کا کہنا تھا کہ انکے بہت سے بہترین دوستوں کا تعلق پاکستان سے ہے تو کیا اب وہ محض چند لوگوں کی باتوں پر کان دھر کر ان سے دوستی ختم کر دیں؟ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ہندوستان اور پاکستان کو دو ٹکڑے برٹش سرکار نے کیا اس میں دونوںملکوں کے عوام کا کیا قصور ہے؟30 سالہ اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ صرف مذہب ذات یا نسل کی بنیاد پر انسانیت کو پیچھے نہیں چھوڑا جا سکتا۔

Tags: