زمین دینے کا وعدہ کرکے مکر گیا میراارسل گھمن کیخلاف مقدمہ کریگی

November 12, 2015 8:05 pm0 commentsViews: 18

دو سال قبل خیراتی استعمال کیلئے جگہ دینے کا کہا تھا
ارسل گھمن نے مجھے دھوکہ دیا ہے‘ قانونی کارروائی کروں گی‘ میرا
لاہور( کلچرل ڈیسک) فلمسٹار میرا نے سیالکوٹ کے ارسل گھمن کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق فلمسٹار میرا نے 2 سال قبل شفقت ٹرسٹ کے نام سے خیراتی اسپتال بنانے کا اعلان کیا تھا، جس کیلئے سیالکوٹ کے ارسل گھمن نے انہیں زمین دینے کا وعدہ کیا تھا۔ ڈیڑھ سال گزرنے کے باوجود میرا کے اسپتال کیلئے جگہ نہیں دی گئی۔ جس پر فلمسٹار میرا کا کہنا ہے کہ ارسل گھمن نے مجھے دھوکا دیا ہے۔ انہوں نے اسپتال بنانے کیلئے خدا کی راہ میں دی تھی لیکن اب وہ انکار بھی نہیں کرتے اور نہ ہی دینے کیلئے تیا رہیں۔ وہ مسلسل مختلف بہانوں سے ٹال مٹول کر رہے ہیں میرا کا کہنا تھا کہ میں نے اسپتال کا نقشہ بھی تیار کروالیا ہے لیکن ابھی تک زمین ملی ہے اور نہ ہی نشاندہی کرائی جا رہی ہے مجھے صرف ایک کاغذ کا ٹکڑا تھما دیا گیا ہے جس کی کوئی ویلیو نہیں ہے۔

Tags: