اسٹیل مل کی زمین سوئی سدرن گیس کمپنی کو دینے پر غور

November 12, 2015 8:06 pm0 commentsViews: 30

سندھ حکومت نے اسٹیل مل خریدنے سے انکار کرتے ہوئے اراضی کی لیز ختم کرنے کی دھمکی دیدی
کاغذ کے ایک ٹکڑے پر اسٹیل مل نہیں لے سکتے، شرائط واضح کی جائیں، تاج حیدر
اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے پاکستان اسٹیل کی زمین سوئی سدرن گیس کمپنی کو دینے پر غور شروع کر دیا ہے جس پر سندھ حکومت نے پاکستان اسٹیل مل خریدنے سے انکار کرتے ہوئے اراضی کی لیز ختم کرنے کی دھمکی دیدی۔ نجی ٹی وی کے مطابق سینیٹر تاج حیدر کا کہنا ہے کہ وفاق پاکستان اسٹیل کے واجبات کے عوض زمین سوئی سدرن کو دینا چاہتا ہے۔ سندھ حکومت نے زمین پاکستان اسٹیل کیلئے دی تھی، پلاٹ بنا کر بیچنے کیلئے نہیں۔ تاج حیدر نے کہا کہ وفاقی حکومت پاکستان اسٹیل کی زمین سوئی سدن گیس کمپنی کو دے رہی ہے۔ کاغذات کے ایک ٹکڑے پر پاکستان اسٹیل نہیں لے سکتے، وفاقی حکومت پاکستان اسٹیل کی پیشکش کے ساتھ شرائط کی وضاحت بھی کرے۔ سندھ حکومت شرائط کئے بغیر پاکستان اسٹیل نہیں لے سکتی۔

Tags: