ایڈمنسٹریٹر ڈی ایچ اے کا ڈی سی کے پروجیکٹ کا دورہ

November 12, 2015 8:07 pm0 commentsViews: 21

سارادن جاری منصوبوں کی مختلف سائٹ پر ہونے والے کاموں کا جائزہ لیا، انتہائی تیزی سے ہونے والے کام کو سراہا
بریگیڈیئر زبیر احمد نے پروجیکٹ ڈائریکٹر کو ہدایت کی کاموں کو تیز رفتاری سے معیار کے مطابق مکمل کیاجائے
کراچی( پ ر ) ایڈ منسٹریٹر ڈی ایچ اے بریگیڈیئر زبیر احمد نے سپر ہائی وے پر بننے والے ڈی ایچ اے کے عظیم الشان منصوبے ڈی ایچ اے سٹی کراچی( DCK ) کا دورہ کیا اور پروجیکٹ سائٹ پر مصروف دن گزارا، ایڈمنسٹریٹر نے DCK سائٹ پہ جاری ترقیاتی منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا جہاں علاقے میں مختلف ترقیاتی کام انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ جاری تھے، وہ لیوی وال (Levee Wall ) کی تعمیر ہونے والی سائٹ پہ گئے جو علاقے کو برساتی نالے کی طغیانی سے محفوظ رکھنے کیلئے بنائی جا رہی ہے۔ بعد میں وہ حال ہی میں بنائے جانے والے فارم ہائوس پروجیکٹ کی سائٹ پر بھی گئے جو ایک انتہائی خوبصورت اور دلکش فطری ماحول میں تعمیر کئے جا رہے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر نے انتہائی محنت اور جانفشانی سے جاری ترقیاتی کاموں کی رفتار اور معیار کو بے حد سراہا اورDCK کے پروجیکٹ ڈائریکٹر بریگیڈیئر ( ر) محمد رفیق کو ہدایت کی کہ اعلیٰ ترین انجینئرنگ اور کنسٹرکشن کے معیار کو بر قرار رکھتے ہوئے تمام ترقیاتی منصوبوں کو انتہائی تیز رفتاری کے ساتھ مکمل کئے جانے کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔