گلابی ہیرا 2کروڑ 85لاکھ ڈالر میں نیلام

November 12, 2015 8:09 pm0 commentsViews: 423

جنیوا( یو پی پی) جنیوا میں16 قراطکا نایاب گلابی ہیرا 2کورڑ 85لاکھ ڈالر ریکارڈ قیمت میں نیلام ہوگیا‘ یہ دنیا کا سب سے بڑا گلابی ہیرا ہے‘ جس نے آکشن کے دوران ایک ہفتے میں نیلامی کا دوسرا بڑا عالمی ریکارڈ بھی قائم کردیا‘ جنیوا کے مشہور کرسٹیز آکشن ہائوس میں مختلف نایاب اشیاء کی نیلانی ہوئی‘ نیلامی کے آخری روز چینی کلائنٹ نے 16 قراط کا نایاب گلابی ہیرا2کروڑ85لاکھ ڈالر میں خرید لیا۔

کوہ نور ہیرا بھارت لانے کیلئے
بھارتی فنکار اور تاجر متحد
نئی دہلی( نیوز ڈیسک) بھارت کے فلمی اداکاروں اور تاجروں نے وکلاء سے متحدہ ہو کر کہا ہے کہ وہ لندن ہائی کورٹ میں قانونی کارروائی کریں اور بھارت کیلئے کوہ نور ہیرا واپس لانے کی کوشش کریں۔ یہ ہیرا ملکہ کی والدہ کے تاج میں لگایا گیا تھا‘53 ء سے یہ ہیرا ملکہ ایلزبتھ کے تاج میں لگا ہوا ہے اور 105 قیراط کا ہے‘ اس کی مالیت16 ارب روپے بتائی جاتی ہے‘ بھارت پر قبضہ کے بعد پنجاب کے سکھ حکمران دلیپ سنگھ نے اس وقت کی ملکہ کو ہیرا دیا تھا۔

Tags: