کراچی میں موجود 50 من بارود کی تلاش چار علاقوں میں نگرانی بڑھا دی گئی

November 12, 2015 8:14 pm0 commentsViews: 30

لیاری کے قائد آباد‘ سچل اور سعید آباد کے علاقوں میں گزشتہ چار ماہ کے دوران بھاری اسلحہ اور گولہ بارود ڈمپ کیا گیا ہے
کالعدم تنظیموں کے گرفتار کارندوں سے حاصل ہونے والے معلومات کے بعد بارود کی برآمدگی کیلئے کام شروع کردیا گیا
کراچی( کرائم رپورٹر) شہر میں موجود 50 من بارود کی تلاش ‘ چار علاقوں میں نگرانی بڑھادی گئی‘ حساس اداروں کی اطلاع پر پولیس نے کالعدم جماعتوں کے گرفتا رملزمان سے مزید معلومات حاصل کرلیں‘4 ایس ایس پی سرگرم ‘پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق حساس اداروں نے لیاری‘ سچل ‘سعید آباد اور قائد آباد کے علاقوں کے بارے میں رپورٹ دی ہے‘ جس میں بتایا گیا ہے کہ بارود گزشتہ ڈھائی ماہ کے دوران مختلف نامعلوم مقامات پر ڈمپ کیا گیا ہے سے خدشہ ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے موقع پر نہ استعمال کیا جائے مذکورہ رپورٹ پر ایس ایس پی فاروق اعوان‘ ایس ایس پی ویسٹ غلام اظفر مہیسر ‘ایس ایس پی سٹی فدا حسین جانوری اور ایس ایس پی ایسٹ جاوید جسکانی نے اپنے ماتحت افسران کے ہمراہ ڈمپ کئے گئے بارودکی تلاش شروع کردی ہے‘ پولیس ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق سی ٹی ڈی اور رینجرز کے ہاتھوں گرفتارہونیوالے دہشت گردوں نے بھی جمشید کوارٹر ‘ ماڑی پور ‘موچکو اور بلوچستان کے2شہروں میں بھی گولہ بارود اور ہتھیاروں کے بارے میں بتایا جہاں سے رینجرز و پولیس نے کافی مقدار میں بارود برآمد کیا ہے۔

Tags: