کراچی میں ٹارگٹ کلنگ میں 48 فیصد کمی ہوگئی، وزارت داخلہ

November 12, 2015 8:14 pm0 commentsViews: 14

چوری اور رہزنی کی وارداتیں پنجاب میں زیادہ ہوتی ہیں، کراچی میں قتل کے واقعات بہت کم ہوگئے ہیں
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) وفاقی وزارت داخلہ نے قومی اسمبلی کو بتایا کہ ملک بھر میں چوری اور رہزنی کی وارداتیں پنجاب میں سب سے زیادہ ہوتی ہیں‘ کراچی میں ٹارگٹ کلنگ کے واقعات 48 فیصد جبکہ قتل کے دیگر واقعات میں37 فیصد کمی ہوئی‘ پانچ سال کے دوران اعداد و شمار قومی اسمبلی میں پیش کرتے ہوئے وزارت داخلہ نے بتایا کہ ملک بھر میں چوری کے3لاکھ74 ہزار مقدمات میں سے3لاکھ10ہزار مقدمات صرف پنجاب میں درج ہوئے‘سندھ میں چوری کے46 ہزار اور راہزنی کے21 ہزار مقدمات درج ہوئے۔

Tags: