عیسیٰ نگری قبرستان کے سامنے پانی اور بجلی کے ستائے شہریوںکا مظاہرہ

November 12, 2015 8:19 pm0 commentsViews: 23

دھرنا دے کر روڈ ٹریفک کے لیے بند کردیا،بجلی کی لوڈشیڈنگ کے باعث پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں
احتجاج کے باعث غریب آباد، اسٹیڈیم روڈ اور پرانی سبزی منڈی کے علاقوں میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا
کراچی(کرائم رپورٹر) سرشاہ سلیمان روڈ کو پانی اور بجلی کے ستائے مکینوں نے دھرنا دے کر بند کردیا،احتجاجی دھرنے کے سبب بدترین ٹریفک جا م ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بی آئی بی کالونی کے علاقے میں واقعہ عیسیٰ نگری قبرستان کے سامنے واقعہ سرشاہ سلیمان روڈ نزد سوک سینٹر کے قریب عیسیٰ نگری ، بلوچ پاڑہ اور اطراف کی آبادیوں کے مکینوں نے بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف مشتعل ہوکر سڑک پردھرنا دے دیا اور احتجاجاً سڑک پررکاوٹیں لگاکر ان میں آگ لگا دی ،احتجاج کے سبب سڑک سے ٹریفک معطل ہوگیا اور سڑک کے چاروں اطراف غریب آباد، اسٹیڈیم روڈ،پرانی سبزی منڈی اور بیت المکرم مسجد کے پاس کی سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگیا،گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی اورسینکڑوں گاڑیوں میں سوار افراد کو سخت دشواری کا سامنا کرنا پڑا،مظاہرین کا کہنا تھا کہ کے الیکٹرک کی جانب سے بلاجواز طویل غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے سبب وہ پانی کی بوند بوند سے بھی ترس گئے ہیں،مگر حکام بلا کی کانوں پر جو تک نہیں رینگتی ہے،بعدازاں ڈیڑھ گھنٹے سے بھی زائد وقت تک جاری رہنے والے احتجاج کو علاقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر مذاکرات کے بعد ختم کروادیااور مظاہرین منتشر ہوگئے اور سڑک پر ٹریفک بحال کروادی گئی۔

Tags: