پاکستانیوں نے4 ماہ میں71 کروڑ ڈالر کی گاڑیاں خرید لیں

November 12, 2015 8:21 pm0 commentsViews: 29

ملک میں گاڑیوں کی فروخت میں67 فیصد اضافہ ، مہنگائی میں کمی سے گاڑیوں کی فروخت بڑھ گئی
کراچی( اسٹاف رپورٹر)رواں مالی سال کے پہلے چار ماہ کے دوران مقامی گاڑیوں کی فروخت 67فیصد اضافے سے74ہزار500ہوگئی ہے ۔ رواں مالی سال کے صرف چار ماہ میں عوام نے ایم ایف کی ایک قسط سے زیادہ رقم گاڑیوں کی خریداری پر خرچ کر ڈالی ۔ چار ماہ میں عوام نے تقریباً 71کروڑ ڈالر کی گاڑیاں خریدیں ۔ پاکستان آٹو مینوفیکچرز ایسوسی ایشن کے مطابق جولائی سے اکتوبر کے درمیان گاڑیوں کی فروخت67فیصد اضافے سے74ہزار500رہی جبکہ گذشتہ مالی سال کے اسی عرصے کے دوران45ہزار گاڑیاں فروخت ہوئی تھیں ۔رواں مالی سال میں1300سی سی کی 27 ہزار 564 گاڑیاں ،1000 سی سی کی 7730 اور 800 سی سی کی25 ہزار 454گاڑیاں فروخت ہوئیں ۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بہتر معاشی پالیسی کے سبب گھٹتی مہنگائی گاڑیوں کی فروخت میں اضافے کا باعث بن رہی ہے ۔

Tags: