آگرہ تاج کالونی ، گودام میں آگ لگنے سے20 لاکھ روپے کا کپڑا جل گیا

November 12, 2015 8:22 pm0 commentsViews: 18

فائر بریگیڈ نے آگ پر قابو پا لیا، گودام میں پھنسے افراد کو بھی ریسکیو نے نکال لیا
یوسف پلازہ کے قریب دکان کے اوپر بنے کباڑی خانے میں آگ لگنے سے کوئی نقصان نہیں ہوا
کراچی (کرائم رپورٹر)لیاری آگرہ تاج کالونی میں پرانے کپڑے کے گودام میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ،آتشزدگی کے نتیجے میں 20لاکھ ر وپے مالیت کا کپڑا جل کر خاکستر ہوگیا ،جبکہ بلڈنگ میں پھنسے ہوئے افراد کو ریسکیوکرکے نکالا گیا ،دھویں سے دوخواتین اور بچوں سمیت8افراد کی حالت غیر ہوگئی۔ترجمان نے بتایاکہ گودام کے مالک کا کہنا ہے کہ گودام میں موجود 20لاکھ روپے مالیت کا کپڑا اور لاکھوں روپے مالیت کا سامان جل کرخاکستر ہوگیا۔ یوسف پلازہ کے علاقے بلاک نمبر16میں دکان کے اوپر پرانے کباڑ میں آگ لگ گئی تاہم فور ی طور پر فائربریگیڈ کی ایک گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابوپالیا کوئی جانی ومالی نقصان نہیں ہوا ۔

Tags: