کشمور میں بس پر ڈاکوئوں کی فائرنگ، مسافر ہلاک

November 12, 2015 8:24 pm0 commentsViews: 24

گولیاں لگنے سے 3 دیگر بھی زخمی ہو گئے، بس کراچی سے پشاور جارہی تھی
پنو عاقل میں پوچھ گچھ کے دوران ڈاکوئوں کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں2 ہلاک دیگر فرار ہو گئے
پنوعاقل(نیوز ڈیسک)کشمور کے قریب انڈس ہائی وے پر پشاور سے کراچی جانے والی کوچ پر ڈاکوئوں کی فائرنگ سے ایک مسافر جاں بحق جبکہ تین شدید زخمی ہو گئے۔دوسری جانب پنوعاقل تھانہ کینٹ کی حدود میں پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک اور دو فرار ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق کشمور انڈس ہائی وے پر مسافر کوچ پر ڈاکوئوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میںایک مسافر جاں بحق جبکہ تین زخمی ہوگئے۔دوسری جانب پنوعاقل تھانہ کینٹ کی حدود میں پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک اور دو فرار ہو گئے۔ترجمان سکھر پولیس کے مطابق پنوعاقل تھانہ کینٹ کی حدود میں گوپانگ لنک روڈ پر واردات کی نیت سے کھڑے چار مسلح ڈاکووں کی اطلاع پر پولیس پارٹی نے موقع پر پہنچ کر پوچھ گچھ کرنا چاہی تو ملزمان نے فائرنگ شروع کردی جوابی فائرنگ میں دو ڈاکو موقع پر ہلاک جبکہ دو فرار ہو گئے۔

Tags: