ایم کیو ایم کا کارکن 90 روز کیلئے رینجرز کی تحویل میں دیدیا

November 12, 2015 8:23 pm0 commentsViews: 15

کراچی(اسٹاف رپورٹر) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے ایم کیو ایم کے کارکن دلاور کو 90 روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا ہے ۔بدھ کو رینجرز نے سخت سکیورٹی میں ملزم دلاور کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں پیش کیا ۔رینجرز کے لاء افسر نے عدالت کو بتایا کہ ملزم ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری کی وارداتوں میں ملوث ہے ۔ملزم کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دیا جائے ۔عدالت نے رینجرز کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم دلاور کو 90روز کے لیے رینجرز کی تحویل میں دے دیا ہے ۔

Tags: