شہر میں غیرقانونی تعمیرات کی بھرمار، قائم مقام ڈی جی کی پراسرار خاموشی

November 12, 2015 8:25 pm0 commentsViews: 24

رہائشی پلاٹوں پر کمرشل فلیٹس،شادی ہالز اور ریسٹورنٹ کی تعمیرات تیزی سے جاری ہیں
کراچی (سٹی رپورٹر) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قائم مقام ڈی جی کی پر اسرار خاموشی، شہر قائد میں خلاف ضابطہ تعمیرات کی بھرمار کردی گئی، افسران کی مبینہ سرپرستی، گلبرگ زون غیر قانونی تعمیرات کیلئے فیورٹ بن گیا، رہائشی پلاٹوں پر کمرشل فلیٹس، بینکس، شادی ہالز، ریسٹورنٹس کی تعمیرات تیزی سے جاری، علاقہ مکینوں میں سخت تشویش، ڈیمالیشن آرڈر جاری کرکے دگنی رشوت وصول کرنے کا سلسلہ شروع کردیا گیا، فائلوں کا پیٹ بھر کر افسران نے ٹھیکیدار مافیا کو غیر قانونی تعمیرات کی کھلی اجازت دے دی، تفصیلات کے مطابق سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قائم مقام ڈائریکٹر جنرل ممتاز حیدر ادارے کے کرپٹ افسران اور شہر میں جاری خلاف ضابطہ اور غیر قانونی تعمیرات کو کنٹرول کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوکر رہ گئے ہیں جس کے باعث شہر بھر میں میونسپل مسائل میں 200 فیصد اضافہ ہوکر رہ گیا ہے، شہر میں جاری غیر قانونی تعمیرات میں گلبرگ زون بازی لے گیا ہے جہاں رہائشی پلاٹوں پر بڑے پیمانے پر کمرشل فلیٹس، شادی ہالز، ریسٹورنٹس، بینکس اور اسکولز تعمیر کئے جارہے ہیں۔

Tags: