کراچی میں روزانہ آتشزدگی کے25 واقعات رونما ہونے لگے

November 12, 2015 8:25 pm0 commentsViews: 28

آگ لگنے کے بعد تیزی سے اطراف میں کیوں پھیل جاتی ہے، محکمہ موسمیات نے ہوا میں نمی کی کمی کو وجہ قرار دیدیا
انسانی غلطیاں بھی آگ لگنے کے بڑی وجوہات میں شامل ہیں،جنوری 2014ء ،515 واقعات ہوئے، رپورٹ
کراچی(اسٹاف رپورٹر)فائر بریگیڈ کے مطابق کراچی میں روزانہ12سے15آتشزدگی کے واقعات ہورہے ہیں،آگ لگنے کے بعد تیزی کے ساتھ اطراف میں کیوں پھیل رہی ہے؟۔رپورٹ کے مطابق کراچی میں آئے روز آگ لگنے کے واقعات رونما ہورہے ہیں، محکمہ موسمیات نے آگ پھیلنے کی ایک وجہ موسم سرما کی ہوا میں نمی کے تناسب کی کمی کو قرار دیا ہے۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ سال2014میں اکتوبر کے ماہ میں415آگ لگنے کی شکایات موصول ہوئیںجبکہ گزشتہ ماہ 3سو سے زائد واقعات سامنے آئے ہیں۔فائر بریگیڈ کے مطابق آگ صرف ہوا میں نمی کا تناسب کم ہونے کے باعث نہیں پھیلتی، اس میں انسانی غلطیوں کا بھی کافی عمل دخل ہے، اس لئے کچی آبادیوں میں رہنے والے افراد زیادہ احتیاط کریں۔محکمہ فائر بریگیڈ کے مطابق سا ل2014میں جنوری کے ماہ میں سب سے زیادہ آگ لگنے کے واقعات ہوئے جن کی تعداد 515ہے۔

Tags: