ڈائریکٹر سفاری پارک کے عہدے کی جنگ شدت اختیار کر گئی

November 12, 2015 8:28 pm0 commentsViews: 48

پی پی کی سیاسی شخصیت نا اہل افسر کو تعینات کرانے کیلئے سر گرم، پارک انتظامی بحران کا شکار
کراچی(سٹی رپورٹر)خالد ہاشمی، سلیم جوکھیو کے درمیان ڈائریکٹر سفاری پارک کے عہدے کی جنگ شدت اختیار کرگئی، ،پیپلز پارٹی کے ایک صوبائی وزیر کے دبائو پر ڈائریکٹر سفاری پارک سلیم جوکھیو کو ایکبار پھر ہٹادیا گیا پیپلز پارٹی کی ایک بااثرسیاسی شخصیت من پسند نااہل افسر کو ڈائریکٹر سفاری پارک تعینات کرانے کے لئے سرگرم ،تفصیلات کئے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اہم تفریحی مرکز سفاری پارک اس وقت شدید انتظامی بحران کا شکار ہوکر رہ گیا ہے‘ گذشتہ روز بلدیہ عظمیٰ کراچی کے اعلیٰ افسران نے ایک صوبائی وزیر کے دبائو پر ڈائریکٹر سفاری پارک سلیم جوکھیو کی جگہ خالد ہاشمی کو ڈائریکٹر سفاری کا عہدہ سنبھالنے کیلئے گرین سگنل دیدیا جس پر انہوں نے ڈائریکٹر سفاری کا عہدہ سنبھال لیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ انہیں ڈائریکٹر سفاری پارک تعیناتی کیلئے کوئی تحریری حکم نامہ جاری نہیں کیا گیا ہے،جبکہ اس سے قبل بھی خالد ہاشمی کو ڈائریکٹر سفاری پارک تعینات کیا گیا تھا جس پر ڈائریکٹر سفاری پارک سلیم جوکھیو نے اعلیٰ افسران کے احکامات کو چیلنج کرتے ہوئے عدالت عالیہ سے رجوع کرلیا تھا ۔

Tags: