رینجرز اور پولیس نگرانی میں انسداد پولیو مہم جاری

November 12, 2015 8:28 pm0 commentsViews: 35

کراچی کے تین اضلاع میں چار روزہ مہم کے تیسرے روز بھی گھر گھر جا کر پولیو قطرے پلانے کا سلسلہ جاری
10 لاکھ 25 ہزار سے زائد بچوں کو قطرے پلانے کا ہدف مقرر آج مہم کا آخر دن ہے
کراچی(اسٹاف رپورٹر)کراچی کے تین اضلاع شرقی ، غربی اور وسطی میں 4 روزہ انسداد پولیو مہم کے تیسرے دن بدھ کو بھی بچوں کو پولیوکے قطرے پلائے گئے۔اس مہم کے دوران10لاکھ 25ہزار343بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلانے کا ہدف مقرکیاگیاہے جبکہ پولیو ورکرز کی سیکورٹی کے لئے پولیس کے علاوہ رینجرز اہلکار بھی تعینات کئے گئے ہیں ۔کراچی کے تین اضلاع میں چار روزہ انسداد پولیو مہم تیسرے دن بھی جاری رہی ۔ مہم ضلع غربی کی 42 یونین کونسلز اور ضلع وسطی کی 51یوسیز میں مہم چلائی جارہی ہے ۔ تینوں اضلاع میں دس لاکھ25ہزار343بچوں کو انسداد پولیو قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔انسداد پولیو مہم میں چھ ہزار ورکرز حصہ لے رہے ہیں ۔ پولیو ورکروں کی سیکورٹی کیلئے 3ہزار پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں ۔

Tags: