فلم ’’دل والے‘‘ کیریئر کی بہترین فلم ہے‘ شاہ رخ خان

November 12, 2015 8:29 pm0 commentsViews: 30

ممبئی( نیٹ نیوز) بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا کہنا ہے کہ ان کی نئی آنے والی فلم ’’ دل والے‘‘ ان کے فلمی کیریئر کی شاندار فلم ہے۔ روہت شیٹی کی ’’ دل والے‘‘ میں سپر اسٹار شاہ رخ خان اور معروف اداکارہ کاجل کی سپر ہٹ جوڑی پانچ سال کے طویل عرصے کے بعد بڑی اسکرین پر ایک ساتھ جلوہ گر ہوگی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق 50 سالہ اداکار کا کہنا ہے کہ پانچ سال کے بعد ساتھی اداکارہ کاجل کے ساتھ اداکاری کا تجربہ بے حد عمدہ رہا اور انہیں دل والے کی شوٹنگ کے دوران گزرے حسین لمحات ہمیشہ یاد رہیں گے۔

Tags: