ذوالفقارمرزا کی نثار کھوڑو کو وارننگ

November 12, 2015 8:31 pm0 commentsViews: 29

میری زبان کھلی تو منہ دکھانے کے قابل نہ ہونگے
ھنی کا پول کھل جائے گا
نثار کھوڑو نے فریال تالپور کے بارے میں جو الفاظ کہے ہیں اگر وہ وڈیو منظر عام پر آگئی تو کہیں کے نہیں رہیں گے
میرے خلاف بولنا بند کردیں میری زبان کھلی تو نثار کھوڑو وضاحتیں دیتے دیتے تھک جائیں گے، مرزا
کراچی (این این آئی)سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا نے وزیر اطلاعات نثار کھوڑو کو وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ کہ اگربیان بازی بند نہ کی تو ھنی کا پول کھل جائیگا۔ذوالفقار مرزا نے کہا کہ میری زبان کھلی تو نثارکھوڑو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہیں گے۔وہ نوکری پکی کرانے کے لیے میرے خلاف بول رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نثارکھوڑو نے فریال تالپور کے لیے جو الفاظ ادا کیے اگر وڈیو منظر پر آئی تو کہیں کے نہیں رہیں گے۔انہوں نے سخت الفاظ میں وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ انکے خلاف بولنا بند کیا جائے اگر ایسا نہ ہوا تو وہ اپنی زبان کھول دیں گے اور نثار کھوڑو وضاحتیں پیش کر کر کے تھک جائیں گے۔

Tags: