افغانستان میں امریکی ڈرون حملہ، 30 جنگجو مارے گئے

November 16, 2015 5:22 pm0 commentsViews: 45

فوجی آپریشن کے دوران طالبان کا فرضی ضلعی گورنر اور غیرملکی جنگجوئوں کی ہلاکت کا دعویٰ،13 نے ہتھیار ڈال دیے
ننگرپار میں ڈرون حملے میں 12طالبان مارے گئے، مختلف علاقوں میں 18 ہلاک، شمالی صوبے میں 22نے ہتھیار ڈال دیے
کابل( مانیٹرنگ ڈیسک) افغانستان میں امریکی ڈرون حملے اور فوجی آپریشن کے دوران طالبان کے فرضی ضلعی گورنر اور غیر ملکیوں سمیت30 جنگجو ہلاک ہوگئے۔ جبکہ13 کو گرفتار کرلیا گیا، ادھر شمالی صوبہ سرائے پل میں کمانڈر سمیت22 جنگجوہتھیار ڈال کر امن میں شامل ہوگئے۔ افغان میڈیا کے مطابق مشرقی صوبہ ننگر ہار کے ضلع کھو گیلانی میں پاکستانی سرحد کے قریب امریکی ڈرون حملے میں12 طالبان جنگجو ہلاک ہوگئے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان احمد زئی عبدالزئی نے ڈرون حملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈرون حملے میں مارے جانے والوں میں3 افغان اور 9 غیر ملکی جنگجو شامل ہیں جن کا تعلق پاکستان سے ہو سکتا ہے۔ صوبائی گورنر کے ترجمان نے مزید بتایا کہ حملے میں ہلاک ہونے والوں میں طالبان کا فرضی ضلعی گورنر بھی شامل ہے۔ جبکہ ملک کے مختلف علاقوں میں طالبان کے خلاف فورسز کے آپریشن میں18 جنگجو ہلاک ہوگئے۔

افغانستان سے راکٹ حملوں پر پاکستان کا بھرپور جواب
انگور اڈا کی چیک پوسٹ پر 5 راکٹ داغے گئے، پاکستان سے ایف سی کی بھرپور جوابی کارروائی
بلوچستان کے علاقے ماشکیل میں ایرانی سرحد سے داغے گئے3 راکٹ میدانی علاقے میں گر کر پھٹ گئے
راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک) آئی ایس پی آر کے مطابق جنوبی وزیرستان ایجنسی کے علاقے انگورا اڈہ پر پاک افغان سرحدی گیٹ پر گزشتہ روز سہ پہر افغانستان کی جانب سے 5 راکٹ فائر کئے گئے۔ یہ راکٹ پاک افغان گیٹ پر پاکستانی سر زمین پر گرے جس کے جواب میں پاکستان کی جانب سے بھی اس سمت میں راکٹ فائر کئے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔ ادھر بلوچستان میں ماشکیل کے علاقے میں ایران سے فائر کئے گئے تین راکٹ میدان میں گر کر پھٹ گئے تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

Tags: