بے بنیاد الزامات لگا کر میرے کر یئرکو دائو پر نہ لگایا جائے، عمر اکمل

November 16, 2015 5:29 pm0 commentsViews: 31

حیدرآباد میں ڈانس پارٹی میں شرکت نہیں کی، ماڈل نے میڈیا پر جھوٹ بولا الزامات سے میری فیملی کو صدمہ ہوا
لاہور( اسپورٹس ڈیسک) نوجوان بلے باز عمر اکمل منظر عام پر آگئے عمر اکمل کا کہنا ہے کہ حیدر آباد واقعہ میں کوئی صداقت نہیں، ڈانس پارٹی میں شرکت کی خبریں گردش کرنے سے ان کی فیملی کو دکھ پہنچا جبکہ پی سی بی کو نوٹس کا جواب دوں گا۔ قذافی اسٹیڈیم میں اپنے ڈپارٹمنٹ سوئی ناردرن گیس کی جانب سے لاہور کے خلاف میچ سے ایک روز قبل عمر اکمل نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔ عمر اکمل نے ساتھی کھلاڑیوں کے ہمراہ شرکت کی۔ عمر اکمل کو دوران پریکٹس کوچ باسط علی ٹپس بھی دیتے رہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر اکمل نے کہا کہ حیدر آباد واقعہ میں کوئی صداقت نہیں ہے اور نہ ہی انہوں نے ڈسپلن کی خلاف ورزی کی ہے۔ عمر اکمل نے کہا کہ میڈیا ماڈل لڑکی جانب سے دیا گیا بیان بھی چھوٹا ہے۔ میڈیا سے درخواست ہے کہ اس طرح کی غلط لڑکیوں کو بٹھا کر بے بنیاد الزامات نہ لگائے انہوں نے کہا کہ اس واقعے میں میری فیملی سخت ڈسٹرب ہوئی جس کا بہت صدمہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بے بنیاد الزامات لگا کر میرے کیریئر کو دائو پر نہ لگایا جائے اور مجھے اسی طرح کے معاملات میں نہ پھنسایا جائے سب کے سامنے کچھ نہیں کہنا چاہتا ڈپارٹمنٹ کو رپورٹ دی ہے جبکہ پی سی بی کی جانب سے ملنے والے شو کاز نوٹس کا جواب آج جمع کرائوں گا۔

Tags: