پاکستان کی خاطر لڑنا جہاد ہے، سراج الحق

November 16, 2015 5:38 pm0 commentsViews: 23

جماعت اسلامی یوتھ ونگ پاکستان کے نوجوان کی ترجمان اور ان کیلئے ایک چھتری ثابت ہوگی
پاکستان کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے، مزار قائد پر یوتھ پاکستان ریلی کے شرکاء سے خطاب
کراچی ( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے جماعت اسلامی یوتھ پاکستان کے قیام کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان کے نوجوانوںکی ترجمان اور چھتری ثابت ہوگی۔ آج کے دن نوجوانوں کو اس بات کا عزم کرنا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال نے ہمیں جو پاکستان دیا ہے ہم اس کی خاطر مریںگے اور جئیں گے۔ پاکستان ہماری جان، پہچان اور ہمارا ماضی و مستقبل ہے۔ پاکستان کی خاطر لڑنا ایک جہاد ہے۔ پاکستان چند قوموں کا نام نہیں بلکہ ایک نظریہ عقیدے اور فلسفے کا نام ہے۔ اس کی حفاظت کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اتوار کو مزار قائد پر جماعت اسلامی یوتھ پاکستان کی ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سراج الحق نے کہا کہ آج کے پاکستان میں کرپٹ اشرافیہ کے سوا کوئی بھی طبقہ محفوظ نہیں ہے، آج پاکستان کا معاشی نظام آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا مقروض ہے ہم اس استحصالی نظام کو زمین بوس کر یں گے اور خوشحال پاکستان بنا کر ہی دم لیں گے۔

Tags: