بدین میں بلدیاتی الیکشن میں وفاق مداخلت نہ کرے، آصف زرداری

November 18, 2015 5:08 pm0 commentsViews: 24

ہر صورت میں بدین کا الیکشن جیتنا ہے، پیپلز پارٹی قیادت کو ہدایت کر دی
دبئی میں بلدیاتی الیکشن کی مانیٹرنگ کیلئے سیل قائم، زرداری خود جائزہ لیں گے
کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے ضلع بدین کا بلدیاتی الیکشن ہر قیمت پر جیتنے کیلئے پارٹی قیادت اور صوبائی حکومت کو ہدایت کردی ہے اور انہوں نے دبئی میں ایک سیل بھی قائم کردیا ہے جو انہیں روزانہ کی بنیاد پر رپورٹس دے گا‘ ذرائع نے بتایا کہ سابق صدر نے وفاقی حکومت سے بھی کہہ دیا ہے کہ بدین میں کوئی بھی مداخلت نہ کرے کیوں کہ ان کیلئے یہ بات بہت اہمیت کی حامل ہے کہ ضلع بدین کا بلدیاتی الیکشن جیت جائیں۔ دریں اثناء ایک بیان میں آصف علی زرداری نے تمام پارٹیوں اور قبائلی علاقوں کے عوام کو پارلیمنٹ ہائوس کے سامنے قبائلی علاقوں میں اصلاحات کیلئے ریلی نکالنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔

Tags: