مچھر کالونی میں مقابلہ، لیاری گینگ وار کارندہ مارا گیا

November 18, 2015 5:08 pm0 commentsViews: 21

مقابلے میں ہلاک ہونے والے کارندے کا تعلق فرید ٹنڈا گروپ سے ہے جو علاقے میں خوف کی علامت سمجھا جاتا تھا
کالیا پٹھان قتل، اقدام قتل اور بھتہ خوری سمیت دیگر مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا
کراچی (کرائم رپورٹر)کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ پولیس کا مچھرکالونی میں مبینہ مقابلہ لیاری گینگ وار فرید ٹنڈا گروپ کا کارندامارا گیا ، ملزم قتل، بھتہ خوری سمیت دیگر وارداتوں میں پولیس کومطلوب تھا۔تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی کے انچارج مظہر مشوانی نے ایک اطلاع پرپولیس پارٹی کے ہمراہ ڈاکس کے علاقے مچھر کالونی میں ایک مقام پر چھاپہ مارا،جہاں مبینہ طور پردوبدو فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم مارا گیا جبکہ دیگر ملزمان فرار ہوگئے،پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے اسلحہ اور دستی بم برآمد ہوئے،جس کی شناخت اختر عرف کالیا پٹھان کے نام سے ہوئی،ملزم کا تعلق لیاری گینگ وار کے فرید ٹنڈا گروپ سے بتایا جاتا ہے جو علاقے میں خوف کی علامت تھا،پولیس کے مطابق ملزم قتل ،اقدام قتل ،بھتہ خوری سمیت دیگرسنگین جرائم کی وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا،جس کی لاش کارروائی کیلئے اسپتال منتقل کردی گئی، جبکہ مذکورہ گروہ کا سرغنہ چند سال قبل پولیس سے مقابلے کے دوران مارا جا چکا ہے۔

Tags: