چچا عمران!کیا کسی نے مچھلی کو تیرنا سکھایا ہے، بلاول

November 18, 2015 5:08 pm0 commentsViews: 18

سیاست میری رگوں میں ہے،تبدیلی قربانی سے آتی ہے، سندھ کے عوام 19 نومبر کو شہیدرانی کے بیٹے کا ساتھ دینگے
بعض لوگ سندھ کے عوام کو پیری مریدی میں پھنسانا چاہتے ہیں، پی پی نے مشکل حالات میں بھی عوام کو نہیں چھوڑا،بدین میں خطاب
بدین( خبر ایجنسیاں) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ چچا عمران مجھے سیاست سکھانے کی بات کرتے ہیں کیا کسی نے مچھلی کو تیرنا سکھایا؟ سیاست میری رگوں میں ہے۔ یہ سیاست کا میدان ہے کھیل کا نہیں، تبدیلی ہمیشہ قربانیوں سے آتی ہے میرے کچھ انکلز نے غداری کی ، بے نظیر بھٹو کو بہن کہنے والے دشمنوں سے مل گئے۔ پی پی میں صرف چہرے تبدیل ہوئے ہیں کردار وہی ہیں۔ بینظیر بھٹو کا بیٹا ہوں ہار نہیں مانوں گا۔ عوام19 نومبر کو شہید رانی کے بیٹے کا ساتھ دیں، وہ منگل کو بدین میں انتخابی جلسے سے خطاب کر رہے تھے بلاول بھٹو زرداری کی قیادت میں کراچی سے بدین تک جیالوں کی انتخابی ریلی نکالی، بدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ یہ لوگ سندھ کے عوام کو پیری مریدی میں پھنسانا چاہتے ہیں، مرشد مریدوں کو دیدار کرانے آتے ہیں مشکل سے مشکل حالات میں بھی پی پی نے غریبوں کو نہیں چھوڑا، عوام کی بہبود کیلئے بہت سے پروگرام شروع کئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ہو یا تعلیمی ادارے، سب پی پی نے بنائے ہیں۔ عوام کو راستہ روکنے کی سازشیں کی جا رہی ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر ’’مانگ رہا ہے ہر انسان روٹی، کپڑا، مکان‘‘’’ یا اللہ یا رسولﷺ‘‘ بے نظیر بے قصور‘‘ کے نعرے بھی لگوائے۔

Tags: