داعش کا خطرہ: بیلجیم میں فٹبال میچ منسوخ، فرانس میں 26گرفتار

November 18, 2015 5:18 pm0 commentsViews: 23

پیرس حملے کی تحقیقات میں 6 حملہ آوروں کے ڈی این اے نشات حاصل کرلیے گئے، جرمنی میں بھی3افراد گرفتار
فرانس نے شام میں داعش کے خلاف حملے تیز کردیے، 40ممالک سے داعش کو مالی امداد فراہم کی جاتی ہے، روسی صدر
برسلز( نیوز ڈیسک) داعش حملوں کے خطرے کے پیش نظر بیلجیئم میں فٹبال میچ منسوخ کر دیا گیا۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق بیلجیئم کے سیکورٹی حکام کو اطلاع ملی تھی کہ داعش رہنما صالح عبدالسلام کو اسٹیڈیم کے قریب چلتے ہوئے پایا گیا ہے جس کے بعد حکام نے فٹبال میچ منسوخی کا اعلان کردیا۔ دوسری جانب جرمنی اور ہالینڈ کے درمیان ہونے والے فٹبال میچ بھی منسوخ کر دیا گیا۔ خبر ایجنسی کے مطابق مشتبہ بیگ بر آمد ہونے پر ہینو ور اسٹیڈیم کو خالی کروا دیا گیا ۔ جرمنی اورہالینڈ کے درمیان فٹبال میچ کو منسوخ کر دیا گیا۔ فٹبال میچ دیکھنے کیلئے جرمن چانسلر انجیلا مرکل نے بھی کابینہ سمیت آنا تھا۔ علاوہ ازیں منگل کے روز فرانس کے مختلف علاقوں میں پیر حملوں میں ملوث ملزمان کی تلاش میں چھاپے مارے گئے جس میں26افراد کو گرفتار کیا گیا۔ فرانس نے شام میں داعش کے خلاف کارروائی بھی تیز کر دی ہیں۔ جرمنی میں بھی3 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایلفٹ ویلے کے مطابق مقامی ہوٹل میں حملوں سے2 روز قبل مطلوب ملزم صالح عبدالسلام کے قیام کی اطلاع پر تلاشی لی گئی پیرس حملے کی تحقیقات میں 6 حملہ آوروںکے ڈی این اے کے نشانات حاصل کر لئے گئے ہیں۔ ممکنہ طور پر حملوں میں استعمال ہونے والی کار بھی پولیس کی تحویل میں لے لی ہے۔ ادھر جرمنی میں بھی پولیس نے3 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں دوسری جانب فرانسیسی صدر کے داعش کے ختم کرنے کے عزائم کے بعد شام میں داعش کے خلاف حملے تیز کر دئے گئے ہیں۔ بحری بٖیڑا بھی روانہ کر دیا گیا ہے۔ بمباری میں داعش کے کمانڈنٹ کنٹرول اور تربیتی مرکز کو بھی نشانہ بنایا گیا جبکہ فرانس کی جانب سے شام اور عراق میں داعش کے خلاف حملوںمیں تعاون کی درخواست پر یورپی یونین نے منطوری کر دے دی ہے۔ علاوہ ازیں روسی صدر پیوٹن نے انکشاف کیا ہے کہ40 ممالک سے داعش کی مالی معاونت کی جاتی ہے۔ جی ٹو ئنٹی کے ممبر ممالک سے بھی داعش کی مالی معاونت کی جاتی ہے روسی صدر نے کہا کہ داعش کی مالی مدد کی خفیہ معلومات جی ٹوئنٹی ملک کو بھی دیدی ہے۔ انہوں نے کہا کہ داعش کے خلاف کارروائی کیلئے امریکہ کو مدد کی پیشکش کی تھی۔ لیکن امریکہ نے پیش کش واضح طور پر مسترد کر دی۔ جبکہ سی آئی اے کے سربراہان جان برینین نے خبر دار کیا ہے کہ داعش یورپی ممالک میں مزید حملے کر سکتی ہے۔

Tags: