تیسراون ڈے،انگلینڈ کے ہاتھوں پاکستان کو شکست

November 18, 2015 5:23 pm0 commentsViews: 29

پاکستان کی پوری ٹیم 208 پر ڈھیرے، جواب میں انگلینڈ نے 4ووکٹوں کے نقصان پر 210 رنز بنالیے
انگلینڈ نے ون ڈے سیریز میں ایک کے مقابلے میں 2 سے برتری حاصل کرلی
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) انگلینڈ نے پاکستان کو تیسرے ون ڈے میں چار وکٹوں سے ہرا دیا۔ پاکستان کی پوری ٹیم208 رنز پر پویلین لوٹ گئی اور پاکستانی بلے باز بڑا ہدف دینے میں ناکام رہے۔ انگلینڈ نے مقررہ ہدف 4 وکٹوں کے نقصان پر41 ویں اوور میں پورا کرلیا۔ اب انگلینڈ کو سیریز میں2-1 سے برتری حاصل ہوگئی ہے۔ انگلینڈ کی طرف سے جیسن روئے12 رنز جوئے روٹ11 رنز، ہیلز 30رنز، مورگن35 رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ ٹیلر 67 اور بٹلر 49 پر ناٹ آئوٹ رہے۔ اس سے پہلے پاکستان نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی بلے باز نہ چل سکے۔ بابر اعظم، بائیس، کپتان اظہر علی چھتیس، محمد حفیظ پانچ، سرفراز احمد چھبیس بنا سکے۔ محمد رضوان، انور علی اور افتخار احمد بھی کوئی خاطرہ خواہ کھیل پیش کرنے میں ناکام رہے۔ شعیب ملک 16، وہاب ریاض32رنز بنا کر آئوٹ ہوئے۔ انگلینڈ کی جانب سے ووکس نے چار، ویلی، معین علی اور ٹوپلے نے ایک ایک وکٹ حاصل کی جبکہ پاکستان کے تین کھلاڑی رن آئوٹ ہوئے۔

Tags: