ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز کی شٹر ڈائون ہڑتال کی دھمکی

November 18, 2015 5:26 pm0 commentsViews: 21

72 گھنٹوں میں مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو پہلے پنجاب کے شہروں اور پھر ملک بھر میں ہڑتال کر دینگے، عرفان کھوکھر
انتظامیہ اور پولیس کی غنڈہ گردی، اور مارکیٹنگ کمپنیوں نے منافع خوری بند نہ کی تو سپلائی بند کر دینگے، عامر ندیم
لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک) ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے72 گھنٹے میں اپنے مطالبات تسلیم نہ کرنے پر شٹر ڈائون ہڑتال کرنیکا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق منگل کو ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کا اہم اجلاس ہوا جس میں ملک بھر سے ایسوسی ایشن کے اہم عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور ایل پی جی ڈسٹرک بیوٹرز کے تحفظات دور کرنے کیلئے مطالبات کو حتمی شکل دی گئی۔ مطالبات کی منظوری کے لئے72 گھنٹے کی ڈیڈ لائن دینے کا فیصلہ کیا۔ اجلاس کے بعد پریس کانفرنس میں ایل پی جی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن کے چیئر مین عرفان کھوکھر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر ان کے مطالبات72 گھنٹے میں منظور نہ کئے گئے تو سب سے پہلے لاہور، شیخو پورہ، گوجرانوالہ، قصور، بھائی پھیرو میں سپلائی بند کرکے شٹر ڈائون ہڑتال کرنے کا اعلان کر دیں گے، وائس چیئر مین شیخ عامر ندیم نے کہا کہ ایل پی ڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن نے مطالبہ کیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی غنڈہ گردی، سول ڈیفنس کی بھتہ خوری، ٹائون انتظامیہ اور مجسٹریٹس کی زیادتیاں اور ایل پی جی مارکیٹنگ کمپنیوں کی ناجائز منافع خوری بند کروائی جائے۔ اگر متعلقہ محکموں نے اپنی غنڈہ گردی بند نہ کی تو ہم سپلائی بند کرنے میں دیر نہیں کریں گے۔

Tags: