تنخواہیں نہ ملنے پر اساتذہ کا ایم اے جناح روڈ پر دھرنا

November 18, 2015 5:27 pm0 commentsViews: 23

اساتذہ کا مسئلہ حل نہ ہوا تو وزیراعلیٰ ہائوس کا گھیرائو کرینگے، حافظ نعیم امیر جماعت اسلامی کراچی کا خطاب
کراچی( اسٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے مطالبہ کیا ہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور صوبائی وزیر تعلیم تین سال سے تنخواہوں ے محروم اساتذہ کا مسئلہ فوری حل کریں۔ مظلوم اساتذہ کی تنخواہوں کی فی الفور ادائیگی یقینی بنائی جائے اگر ان کا مسئلہ حل نہیں کیا گیا تو اساتذہ کے ساتھ وزیر اعلیٰ ہائوس کا گھیرائو کیا جائے گا۔ اور ریڈ زون میں داخل ہوں گے۔ جماعت اسلامی اساتذہ کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور مسئلہ کے حل کیلئے جدوجہد جاری رکھے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو نیو ایم اے جناح روڈ پر ٹیچر ایسوسی ایشن کراچی کے تحت اساتذہ کے احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دھرنے میں مرد و خواتین اساتذہ کی بڑی تعداد شریک تھی جس کے ساتھ ان کے بچے بھی موجود تھے دھرنے سے ٹیچر ایسوسی ایشن کے چیئر مین طاہر جانثار، جماعت اسلامی کراچی کے نائب امیر مسلم پرویز سیکریٹری اور زاہد عسکری و دیگر بھی موجود تھے۔