وزیر بلدیات ناصر حسین فارغ
کراچی( اسٹاف رپورٹر) وزیر بلدیات سندھ ناصر حسین شاہ سے وزارت کاقلمدان واپس لے لیاگیا‘ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے‘ ناصر حسین شاہ کو 23 جولائی2015 ء کو شرجیل میمن کی جگہ وزیر بلدیات سندھ کی ذمہ داریاں دی گئیں تھیں‘ تاہم ان سے وزارت کا قلمدان واپس لئے جانے کی وجوہات سامنے نہیں آسکی ہیں‘ اب یہ قلمدان وزیراعلیٰ سندھ کے پاس رہے گا۔