سپریم کورٹ نے مون پلازہ گرانے کا حکم معطل کردیا، بلڈرز کو 10 کروڑ روپے جمع کرانے کا حکم

November 18, 2015 5:46 pm0 commentsViews: 34

بلڈنگ میں 200 خاندان رہائش پذیر ہیں، جن کو بے گھر کرنا زیادتی ہوگی، ہم پر جرمانہ عائد کردیاجائے گا، مالک پلازہ
عدالتی فیصلہ ہونے تک مون گارڈن پلازہ کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جائے گی، مزید سماعت غیرمعینہ مدت تک ملتوی
اسلام آباد( نیوز ڈیسک) سپریم کورٹ میںسندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے قواعد و ضوابط اور پلان کیخلاف غیر قانونی طور پر تعمیر پلازہ سے متعلق کیس کی سماعت عدالت نے مون گارڈن پلازہ گرانے کے حوالے سے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ عبوری طور پر معطل قرار دیتے ہوئے بلڈرز کو پانچ کروڑ روپے کیش ادا کرنے اور پانچ کروڑ روپے مالیت کی بینک گارنٹی عدالت عظمیٰ میں جمع کروانے کی ہدایت کی ہے جبکہ کیس کا فیصلہ ہونے تک پلازے سے متعلق کیسمیں مزید اقدام سے روک دیا گیا ہے۔ جسٹس اعجاز افضل خان اور جسٹس عمر عطا بندیال پر مشتمل دو رکنی بنچ نے پلازہ کے مالک عبدالرزاق خاموش کی جانب سندھ ہائی کورٹ کے فیصلہ کیخلاف دائر اپیل کی سماعت کی‘ اس موقع پر مالک پلازہ کی جانب سے سلیمان اکرم راجہ نے پیش ہو کر عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار ریلوے کو آپریٹو ہائوسنگ سوسائٹی نے پہلے پلازہ کے ٹائٹل مون پلازہ کی خلاف ورزی کاکوئی ذکر نہیں تھا‘ بعد ازاں کراچی بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے ہمارے خلاف ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کئے جانے کے حوالے سے پٹیشن دائر کی جس پر سندھ ہائی کورٹ نے پلازہ کو خالی کرا کر گرانے کا حکم جاری کیا ہے۔ عدالتی فیصلہ کے مطابق پلازہ کی تعمیر میں ماسٹر پلان کی خلاف ورزی کی گئی ہے اور مون پلازہ کے نام پر چار منزلہ کی بجائے نو منزلہ پلازہ تعمیرکیا ہے لیکن پھر مقررہ حد کو کراس نہیں کیا کیوں کہ علاقہ میں بارہ منزلہ عمارتیں تعمیر کرانے کی اجازت ہے۔ کنٹونمنٹ بورڈ نے مون گارڈن کے ساتھ بارہ منزل عمارت کھڑی کردی ہے جبکہ ہم نے صرف 9منزل تعمیر کئے ہیں لیکن اس کے باوجود ہم کوئی بھی سز ایا جرمانہ ادا کرنے کیلئے تیار ہیں لیکن بلڈنگ نہ گرائی جائے وہاں دو سو کے لگ بھگ فیملیز اپنے فلیٹوں میں رہائش پذیر ہیں جن کو بے گھر کرنا سراسر زیادتی ہوگی۔ عدالت نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ معطل کرتے ہوئے مون گارڈن کے مالک بلڈرز کو پانچ کروڑ نقد اور پانچ کروڑ کا بینک ڈپازٹ سپریم کورٹ میں جمع کرانے کا حکم جاری کرتے ہوئے قرار دیا کہ عدالتی فیصلہ ہونے تک پلازہ کے حوالے سے کوئی کارروائی نہیں کی جائیگی بعد ازاں مزید سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی گئی‘ واضح رہے کہ مون گارڈن پلازہ کے مالک عبدالرزاق کو تھانہ سیکریٹریٹ پولیس نے سپریم کورٹ کے احاطہ سے گرفتار کرلیا جنہیں شام کو وکلاء کی ضمانت پر رہا کیا گیا کیوں کہ انہوں نے سندھ ہائی کورٹ میں بھی زیر سماعت کیس میں پیش ہونا ہے۔

مون گارڈن کے بلڈر اور اس کے
بیٹے سمیت 10 افراد کیخلاف مقدمہ درج
کراچی(کرائم رپورٹر)شارع فیصل پولیس نے مون گارڈن کے رہائشی کی مدعیت میں بلڈر اور اسکے بیٹے سمیت 10افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق شارع فیصل پولیس نے مون گارڈن کے رہائشی محمد ثاقب کی مدعیت میں بلڈر عبدالرزاق خاموش اس کے بیٹے حمزہ ،ابو بکر اور حفیظ اللہ سمیت10افراد کے خلاف زیر دفعہ 420.406.468.471/34کے تحت مقدمہ الزام نمبر 711/015درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

Tags: