شارع فیصل پر کار میں اچانک آگ بھڑک اٹھی‘ جل کر خاکستر

November 18, 2015 5:45 pm0 commentsViews: 24

کراچی( کرائم رپورٹر) میٹرووپول ہوٹل کے قریب شارع فیصل پر ہنڈا سوک کار میں آگ بھڑک اٹھی جس نے کار کو اپنی لپیٹ میں لے لیا‘ کار میں سوار شخص گاڑی سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا‘ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ پر قابو پانے کی کوشش کی‘ شاہراہ فیصل پر ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی‘ فائر بریگیڈ کی گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا اور دوران کار مکمل طور پر جل کر خاکستر ہوگئی۔

سٹی اسٹیشن کیراج شاپ میں آتشزدگی، ویلڈنگ پلانٹ تباہ
آگ بجھانے کے آلات نہ ہونے سے ویلڈنگ پلانٹ خاکستر ہوگیا، بوگیوں کی مرمت کا کامت تعطیل کا شکار
ملازمین نے مٹی سے آگ بجھانے کی کوشش کی جو ناکام رہی اور دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں مالیت کا پلانٹ ناکارہ ہوگیا
کراچی( اسٹاف رپورٹر) سٹی ریلوے اسٹیشن کے قریب کیرج اینڈ ویگن شاپ کے ویلڈنگ پلانٹ میں اچانک آگ بھڑک اٹھی‘ آگ بجھانے کا انتظام موجود نہ ہونے کے باعث پلانٹ جل کر خاکستر ہوگیا‘ متبادل ویلڈنگ پلانٹ کا انتظام ہونے تک بوگیوں کی مرمت کا کام معطل ہونے کااندیشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی سٹی کی کیرج اینڈ ویگن شاپ کی سک لائن میں بوگیوں کی مرمت میں استعمال ہونیوالے ویلڈنگ پلانٹ میں منگل کی دوپہر اچانک آگ بھڑک اٹھی جو دیکھتے ہی دیکھتے پھیل گئی‘ آگ بجھانیکے آلات نہ ہونے کے باعث کام میں مصروف ملازمین نے مٹی کے ذریعے آگ پر قابو پانے کی کوشش کی جو ناکام رہی اور دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں روپے مالیت کا ویلڈنگ پلانٹ جل کر خاکستر ہوگیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سک لائن کے واحد ویلڈنگ پلانٹ پر یومیہ کئی گھنٹے کام ہوتا ہے‘ تاہم متعلقہ افسران کی نا اہلی سے عرصہ دراز سے پلانٹ کا آئل بھی تبدیل نہیں کیا گیا‘ جب کہ ویلڈنگ پلانٹ کی تاریں بھی پرانی تھیں جو شارٹ سرکٹ کا سبب بنیں۔

کینٹ اسٹیشن پر کھڑی
بوگی میں آتشزدگی
کراچی( کرائم رپورٹر) آج صبح کینٹ اسٹیشن پر ریلوے کی بوگی میں آگ بھڑک اٹھی‘ فائر بریگیڈ کا عملہ آگ پر قابو پانے میں مصروف ہے‘ واضح رہے کہ کینٹ اسٹیشن پر حالیہ دنوں میں کھڑی بوگی میں آگ لگنے کا یہ دوسرا واقعہ ہے‘ ریلوے حکام نے پہلے بھی آتشزدگی کے واقعے کے بارے میں تحقیقات کا حکم دیا تھا۔

Tags: