پی اے ایف نالے کا ٹھیکہ مخصوص کنٹریکٹر کو دینے کی کوشش

November 18, 2015 5:47 pm0 commentsViews: 20

سپرنٹنڈنٹ انجینئرنے ٹھیکیداروں کو ٹینڈر دستاویزات جمع کروانے سے روک دیا
سندھ حکومت اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے افسران کے خلاف کارروائی کرے، ٹھیکیداروں کا مطالبہ
کراچی(سٹی رپورٹر)ایجوکیشن ورکس محکمہ تعلیم ڈویثرن2کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر تسلیم رضا نے 4کروڑ روپے مالیت کا پی اے ایف نالے کاٹھیکہ من پسند ٹھیکیدار کے ذریعے ٹھکانے لگانے کے لئے کنٹریکٹر کو ٹینڈر دستاویزات جمع کروانے سے روک دیا۔،تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز محکمہ تعلیم ورکس ڈپارٹمنٹ ڈویثرن2کے سپرنٹنڈنٹ انجینئر تسلیم رضانے درجنوں ٹھیکیداروں کوپی اے ایف نالے کے4کروڑ روپے مالیت کے ٹھیکہ میں حصہ لینے سے روکنے کے لئے منصوبے کے تحت چند مخصوص ٹھیکیداروں سے ٹینڈر دستاویزات جمع کروا کر ٹینڈر کھولنا چاہ جس پر مذکورہ ٹھیکے میں دلچسپی رکھنے اور ٹینڈر دستاویزات خریدنے والے ٹھیکیداروںنے شدید احتجاج شروع کردیا جبکہ موقع پر موجود بعض ٹھیکداروں نے تسلیم رضا کے غیر قانونی اقدام کے بارے میں سیپرا سمیت دیگر محکموں کے افسران کو فوری طور پر آگاہ کر دیا جس کے بعد سپرنٹنڈنٹ انجینئر کے ٹینڈر کی کارروائی بغیر اطلاع دیئے روک دی ٹھیکیداروں نے حکومت سندھ اور تحقیقاتی ادروں سے مطالبہ کیا کہ وہ اس معاملے کی مکمل تحقیقات کر کے اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے والے افسران کے خلاف قانونی کارروائی کریں ۔واضح رہے اس سے قبل بھی محکمہ ورکس ایجوکیشن کے افسران اربوں روپے کے ٹھیکے مبینہ طور پر من پسند ٹھیکیداروں کے ذریعے ٹھکانے لگا چکے ہیں۔

Tags: