کل پانی کی فراہمی بند رہے گی‘ واٹر بورڈ

November 18, 2015 5:47 pm0 commentsViews: 29

کراچی (سٹی رپورٹر) پانی کے ضیاع کو روکنے کے لئے واٹر بورڈ نے بڑے پیمانے پر لیکجز کے خاتمہ کے لئے پائپ لائنوں میںہو نے والے رسائو کی مر مت کا آغاز کردیا ہے اس سلسلہ میں ایم ڈی واٹر بورڈ مصباح الدین فرید کی ہدایت پر ڈیفنس ہاؤسنگ سوسائٹی C.O.D. فلٹر پلانٹ کے عقب میں واقع جنرل کالونی کے نزدیک واٹر بورڈ کی 72 انچ اور 84 انچ کی بلک فراہمی آب کی لائنوں میں لیکجز کی مرمت کے کام کی وجہ سے جمعرات 19 نومبر کو صبح 7 بجے سے شام 7 بجے تک 12 گھنٹوں کیلئے پانی کی فراہمی بند رہے گی جس کی وجہ سے گلشن اقبال اور جمشید ٹاؤن کے علاقے متاثر ہونگے ، ایم ڈی واٹر بورڈ نے ان علاقوں کے مکینوں سے اپیل ہے کہ اس دوران پانی احتیاط سے استعمال کریں۔

Tags: