بلدیاتی انتخابات میں خون خرابے کا خدشہ لیاری،ملیر کے 46اہم افراد کی گرفتاری کا فیصلہ

November 18, 2015 5:49 pm0 commentsViews: 51

اسپیشل برانچ اور قانون نافذ کرنیوالے دیگر اداروں نے 86افرادکی فہرست اعلیٰ حکام کو پیش کردی، 13اہم شخصیات کے نام بھی شامل ہیں
ان افراد کی عدم گرفتاری پر بڑے پیمانے پر خون خرابے کا خدشہ ہے، ان میں متحدہ کے 14،سنی تحریک 11اور اے این پی کے 14رہنما شامل ہیں ، رپورٹ
کراچی( کرائم ڈیسک) بلدیاتی انتخابات میں خون خرابہ اور امن و امان کے مسائل پیدا کرنیوالی لیاری اور ملیر کی13 شخصیت سمیت46 اہم افراد کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق اسپیشل برانچ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کے انٹیلی جنس نیٹ ورک نے86 افراد کی لسٹ اعلیٰ حکام کو پیش کی ہے۔ جس میں لیاری اور ملیر کی13 شخصیات کے نام بھی شامل ہیں۔ اطلاعات کے مطابق منتخب نمائندوں‘ سیاسی رہنمائوں اور کارکنوں کی چھان بین کے بعد فہرست تیار کی گئی ہے اور فہرست کے ساتھ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اگر ان46 شخصیات کو گرفتار کرکے حراست میں نہ لیا گیا تو بلدیاتی انتخابات کے دوران خون خرابہ ہوسکتا ہے۔ یہ شخصیات اور افراد اپنے علاقوں میں امن ومان خراب کرنے کا باعث بن سکتے ہیں رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فہرست میں ایم کیو ایم کے14 سنی تحریک کے11 اور اے این پی کے 4رہنمائوں اور کارکنوں کے نام بھی شامل ہیں۔

Tags: