پاک کالونی سے لاش ملی، فائرنگ سے دو افراد زخمی ۔ دیگر حادثات و واقعات میں مزید ہلاک و زخمی

November 18, 2015 5:51 pm0 commentsViews: 18

مسلح ملزمان نے نوجوان کو کشتی مسجد کے قریب قتل کیا اور لاش بکرا پیڑی کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے
فیڈرل بی ایریا میں مسلح ملزمان نے سوزوکی سوار افراد سے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر دو کو زخمی کر دیا
کراچی(کرائم رپورٹر) پاک کالونی سے بلوچ نوجوان کی تشدد زدہ سر پر گولی لگی لاش پائی گئی،ایف بی ایریا میں دو افراد نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے زخمی ہوگئے۔تفصیلا ت کے مطابق پاک کالونی کے علاقے بکرا پیڑی کے قریب سے ایک نوجوان کی لاش پائی گئی، جسے تشد د کے بعدسرپر گولی مار کر قتل کیا گیا،پولیس نے لاش اسپتال منتقل کی،ایس ایچ او عرفان آفریدی کے مطابق نوجوان کو گارڈن کے علاقے کشتی مسجد کے قریب قتل کیا گیا اور اسکے بعد ملزمان نے اسکی لاش کو بکرا پیڑی محمدی مسجد کے قریب پھینک کر فرار ہوگئے،مقتول کی شناخت نہیں ہوسکی اس کی عمر25برس بتائی جاتی ہے،جوشکل صورت سے بلوچ اسپیکنگ تھااور پینٹ شرٹ پہن رکھی تھی۔فیڈرل بی ایریا کے بلاک 22 میں مسلح ملزمان نے سوزوکی سوار دو افراد سے لوٹ مار کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کرکے دو افراد مختیار اور یوسف کو زخمی کردیا اور فرار ہوگئے،پولیس کے مطابق دونوں زخمیوں کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

پراچہ قبرستان سے ملنے والے
نومولود بچے کو پولیس اہلکار کو دے دیا گیا
کراچی (کرائم رپورٹر)پراچہ قبرستان سے زندہ حالت میں ملنے والے نومولود بچے کو چوکی میں تعینات چار بیٹیوں کے باپ نے گود لے لیا۔تفصیلات کے مطابق پیر آباد تھانے کی محمد پور پولیس چوکی کی حدود میں واقعہ پراچہ قبرستان سے گزشتہ روز قبرکے اوپر سے ملنے والے شاپر میں لپٹے نومولود بچے کو چوکی میں تعینات اہلکار چاربیٹیوں کے باپ محمد آصف گودلے لیا، وائرلیس آپریٹر ہیڈ کانسٹیبل محمد آصف کا کہنا ہے کہ وہ اس بچے کی بہترین تربیت کر کے ایک اچھا انسان بنائے گا لیکن اسکی خواہش ہے کہ جس طرح وہ ملک و قوم کی خدمت کے لئے محکمہ پولیس سے وابستہ ہے اسی طرح اسکا بیٹا بھی پولیس افسر بنے ،بھائی ملنے کی خوشی نے محمد آصف کی بڑی بیٹی کو بھی جذباتی کر دیا اور اسکی آنکھوں سے خوشی کے آنسو چھلک پڑے،ہیڈ کانسٹیبل محمد آصف کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ اللہ پاک اس طرح اسے بیٹے کی نعمت سے نواز دے گا۔

شیر شاہ میں نوجوان نے زہر کھالیا‘محمود آباد سے نوجوان کی لاش ملی
کراچی (کرائم رپورٹر)شیر شاہ میں نوجوان لڑکے نے زہر کھا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا،محمود آباد سے نوجوان کی لاش پائی گئی۔تفصیلات کے مطابق شیر شاہ کے علاقے بلاک سی میں واقع گلی 63میں رہائش پذیر 22سالہ اسامہ نے زہر کھا کر اپنی جان لے لی،جس کی لاش پولیس نے اسپتال منتقل کی، ایس ایچ او مجید مروت کے مطابق فوری طور پر خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے جبکہ گھر والوں سے بھی متوفی کی کوئی ناراضگی نہیں تھی ، متوفی پیشے سے الیکٹریشن تھا۔ادھرمحمود آباد کے علاقے کالا پل کے قریب سے پولیس کو ایک 30سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی ،پولیس کے مطابق متوفی نشے کا عادی تھاجو نشے کی زیادتی کے نتیجے میں ہلاک ہوا ہے،جس کی لاش پولیس نے کارروائی کے بعد ایدھی سرد خانے منتقل کر دی ہے۔

 

Tags: