ریٹائرڈ میجر پر اسرار طور پر لاپتہ، کار لاوارث حالت میں مل گئی

November 18, 2015 5:52 pm0 commentsViews: 18

بیٹے نے ملیر کینٹ تھانے میںگمشدگی کی رپورٹ کرائی، 58سالہ امجد عسکری فائیو کے رہائشی ہیں
کراچی(کرائم رپورٹر) عسکری فائیوکے رہائشی عمر رسیدہ ریٹائرڈ میجر پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے،جن کی کار اور موبائل اسکیم 33 سے لاوارث حالت میں مل گئی۔تفصیلات کے مطابق ملیر کینٹ تھانے میں عبدالحسیب ولد امجد نامی شخص نے ایک درخواست جمع کرائی ہے جس میں انہوں نے موقف اختیا رکیا ہے کہ ان کے والد ریٹائرڈ میجر 58 سالہ امجد ولد ثناء اللہ جو عسکری فائیو کے رہائشی ہیں ،گزشتہ منگل کے روز سے پراسرار طور پر لاپتہ ہوگئے ہیں،تاہم ان کی کار اور اس میںموجود موبائل فون اسکیم 33 سے لاوارث حالت میں مل گئی ہے،ملیر کینٹ تھانے کے ڈیوٹی افسر اے ایس آئی انصر کے مطابق ریٹائرڈ میجر امجد کے لاپتہ ہونے کے حوالے سے پولیس جلد مقدمہ درج کرکے واقعے کی تفتیش شروع کردے گی۔

Tags: