دہشت گرد حملے، پاکستان پہلے5 متاثرہ ممالک میں شامل

November 18, 2015 6:05 pm0 commentsViews: 26

پاکستان، افغانستان، عراق، شام اور نائیجیریا میں دہشت گردی سے 78 فیصد ہلاکتیں ہوئیں
لندن( مانیٹرنگ ڈیسک) دہشت گرد حملوں سے متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان پہلے5 ممالک میں شامل ہے جبکہ دنیا بھر میں دہشت گردی سے ہونے والی ہلاکتوں میں بھی 80 فیصد اضافہ ہوا ہے جن میں سے78 فیصد ہلاکتیں ان 5 ممالک کی ہیں۔ برطانوی ادارے انسٹیٹیوٹ فار اکنامکس اینڈ پیس لندن نے عالمی دہشت گردی پر گلوبل انڈیکس ٹیررازم 2014ء پر رپورٹ جاری کی ہے 32 ہزار 658 افراد دہشت گردی کی کارروائیوں کا نشانہ بنیں جو کہ عالمی سطح پر ریکارڈ کی گئی اب تک کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں دہشت گرد حملوں سے5 ممالک سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں جن میں عراق، شام، افغانستان، پاکستان اور نائیجیریا شامل ہیں جہاں دہشت گردی سے ہونے والی دنیا بھر کی80 فیصد ہلاکتیں میں سے78 فیصد ہلاکتیں ہوئیں جبکہ دنیا بھر میں دہشت گردی سے ہونے والی ہلاکتوں میں سے آدھی اموات کی ذمہ دار عراق اور شام کی شدت پسند تنظیم بوکو حرام اور داعش ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ہونے والی دہشت گردی کے نتیجے میں مالی نقصانات 50 ارب ڈالر سے زائد ہیںجو کہ2000ء کے بعد سے سب سے زیادہ ہیں۔

Tags: