سندھ کے وزیر عوام کے خون پر پل رہے ہیں، فہمیدہ مرزا

November 18, 2015 5:57 pm0 commentsViews: 23

محکمہ اینٹی کرپشن لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے، وزیراعلیٰ رات کے اندھیروں میں بدین آتے ہیں
پیپلزپارٹی کے چیئرمین کے خلاف سازش ہورہی ہے،بلاول کو وڈیروں کی یرغمالی سے آزاد ہونا پڑے گا، سابق اسپیکر قومی اسمبلی
خوشی ہے کہ بلاول پہلی بار انکل کے ضلع میں آئے، خوش آمدید کہتے ہیں، ذوالفقار کی میڈیا سے بات چیت
بدین(مانیٹرنگ ڈیسک) اسپیکر قومی اسمبلی فہمیدہ مرزا نے کہا ہے کہ سندھ کے وزیر عوام کے خون پرپل رہے ہیں محکمہ اینٹی کرپشنلوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے۔ نیب سے بچنے کیلئے اینٹی کرپشن کو فعال کیا گیا‘ بدین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کرپشن کے پس پردہ کرداروںکو سامنے لانا ہوگا‘ آئی جی کے کرپشن کیسز سپریم کورٹ میں چل رہے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے چیئرمین کیخلاف سازش ہورہی ہے‘ بلاول بھٹو کو وڈیروں کی یرغمالی سے آزاد ہونا پڑیگا‘ وزیراعلیٰ سندھ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ رات کے اندھیروں میں بدین آتے ہیں‘70سال کے بزرگ کو سدھرنے میں وقت لگے گا‘ سندھ کے وزیر عوام کے خون پر پل رہے ہیں‘ آج بھی سندھ کی بینظیروں کے پائوں ننگے ہیں‘ پیپلز پارٹی کے منحرف رہنما ذوالفقار مرز انے کہا کہ خوشی ہے کہ بلاول پہلی بار انکل کے ضلع میں آئے‘ خوش آمدید کہتے ہیں‘ کام کیا ہوتا تو بلاول کو گلی گلی گھمانے کی ضرورت نہیں ہوتی‘ ہم بلاول کو سر آنکھوں پر بٹھاتے ہیں۔

Tags: